the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،26مئی(ایجنسی) کانگریس نے مودی حکومت پر دو برس کی مدت کے دوران صرف پرانے منصوبوں کو نیا نام دے کر اپنی کامیابی بتانے اور عوام سے کئے وعدے پورا نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج سوال کیا کہ جب کچھ کام ہی نہیں ہوا تو جشن کس بات کا منایاجا رہا ہے۔
کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے دو برس کے دوران نیا کچھ نہیں کیا ہے، صرف نام تبدیل کرنے کا کام ہوا ہے. حکومت کسانوں کی خود کشی کے واقعات، بدعنوانی اور جرائم



روکنے میں ناکام رہی ہے اور کسانوں، مزدوروں اور غریبوں کے مفاد کے لئے اس مدت میں نئی سوچ کے ساتھ کوئی بھی اسکیم شروع نہیں کی گئی ہے۔

مودی حکومت کے دو برس کے کام کاج پر راجیہ سبھا میں کانگریس کے لیڈر غلام نبی آزاد، لوک سبھا میں پارٹی کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے، سینئر رہنما کپل سبل اور پارٹی کے مواصلات شعبہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجیوالا نے یہاں منعقد ہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ حکومت اپنے دو برس کی مدت میں ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے اور اس نے ملک کے عوام کو مایوس کیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.